رین بازار میں دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ، ایک کی موت

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں دو بھائیوں کے درمیان معمولی جھگڑے میں ایک بھائی فوت ہویگا ۔ انسپکٹر رین بازار مسٹر رمیش نے بتایا کہ کوٹلہ حسن اللہ علاقہ کے ساکنان 40 سالہ عبدالرحمن اپنے بھائی مقصود علی کے حملہ میں فوت ہوگئے ۔ عبدالرحمن پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ دو بھائی ایک ہی مکان میں رہتے تھے ۔ مقصود علی ذہنی طور پر معذور بتایا گیا ہے جو اکثر اپنے مکان میں جھگڑا کرتا تھا ۔ 25 مارچ کے دن مقصود علی اپنے مکان میں رشتہ داروں سے الجھ پڑا اور عبدالرحمن نے اسے روکنے کی کوشش کی اس دوران لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے مقصود علی نے عبدالرحمن کے سرپر وار کردیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

عنبرپیٹ اور جیڈی میٹلہ میں دو افراد کی خودکشی
حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ اشوک جو ایم کے نگر عنبرپیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے ۔ اشوک مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 24 سالہ آر انجا سوامی جو اپواماں بستی کے ساکن یادیا کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے اس کے والد کی صحت خراب تھی اور اس کی بیماری کیلئے سوامی نے قرض لیا تھا اور قرض کی ادائیگی اور مالی پریشانی سے تنگ آکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔