حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ انسپکٹر رین بازار رمیش نے بتایا کہ 48 سالہ محمد اقبال پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ اس نے یکم مئی کے دن ا پنے جسم پر کیروسن ڈال کر خودسوزی کرلی ۔ اقبال یاقوت پورہ علاقہ گنگانگر کا ساکن تھا ۔ اس شخص کی بیوی روزانہ کی حرکتوں اور اقبال کی شراب نوشی کی عادت سے تنگ آکر مائیکے چلی گئی تھی اور اقبال بیوی کے گھر سے چلے جانے پر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ رین بازار پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔