رینشا زخمی ، پہلے ٹسٹ میں شرکت غیر یقینی

دبئی ۔ ۔2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کرنے والی آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین میٹ رینشا سر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں جس کے سبب ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔ پاکستان اے کے خلاف دبئی میں جاری چار روزہ پریکٹس میچ کے دوران بیٹسمین عابد علی نے اسٹروک کھیلا اورگیند شاٹ شارٹ لیگ پر کھڑے میٹ رینشا کے سر پر لگی تاہم خوش قسمتی سے اس وقت فیلڈر نے سر پر ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔ ایرون فنچ نے صحافیوں سے گفتگو میں رینشا کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سر پر بہت شدت سے گیند لگی، وہ پوری دوپہر طبی عملے کے ساتھ موجود تھے لیکن انہوں نے بہت ہمت کا مظاہرہ کیا اور اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔