شہر کے قلب مینار گارڈن فنکشن ہال نزد سالار جنگ میوزیم میں آج سے12سال قبل جناب اسلم خاں نے رمضان کے موقعہ پر رینبو شاپنگ فیسٹیول کا آغاز کیا تھا ‘ اس وقت انکو اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ منصوبہ اس قدر کامیاب ہو جائیگا اور اس شاپنگ فیسٹیول کو ایسی شہرت حاصل ہوگی‘ بالخصوص رینبو شاپنگ فیسٹول رمضان کے مہینہ میں این آر آییز حضرات کی پہلی پسند بن چکا ہے۔ اس شاپنگ فیسٹیول کو شروع کرنے میں جناب اسلم خاں کا مقصد یہ تھا کہ رمضان المبارک کے متبرک مہینے میںروزے دار مختلف اشیاء کی خریداری کیلئے الگ الگ جگہ جاتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انکا قیمتی وقت خراب ہوتا رہتا ہے‘ اسی مقصد کے پیش نظر جناب اسلم خاں نے ہندوستان بھر سے مختلف اشیاء کی ہول سیل میں فروخت کا مینار گارڈن فنگشن ہال میں آغاز کیا۔ جہاں پر سکون بڑے اے سی ہالس میں خواتین اپنی شاپنگ کم سے کم وقت میں کر سکتی ہیں‘ اس مقصد میں جناب اسلم خاں نے کافی حد تک کامیابی بھی حاصل کرلی ہے۔ رینبو شاپنگ فیسٹیول کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہیکہ اس فیسٹیول میں ملک بھرسے 200سے بھی زیادہ مختلف اشیاء کے دیدہ زیب اسٹالس موجود ہے۔بلخصوص خواتین و بچوں کیلئے انٹرنیشنل برانڈ و کوالیٹی کے ملبوسات و فٹ ویر ‘فیشن جویلری‘پاکستانی اسٹالس ‘ افغانی ڈیزائنر ملبوسات‘ افغانستان کے خصوصی ڈرائی فروٹس کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریح کیلئے بھی گیم زون ‘گھوڑ سواری‘ کیمل رائیڈ‘بائیک رائیڈنگ و دیگر بہترین جھولے موجود ہے۔ ساتھ ہی ساتھ روزے داروں کیلئے علیحدہ اور وسیع فوڈ کورٹ بھی موجود ہے۔ جہاں ذائقہ دار پکوان جیسے پتھر کا گوشت‘ پنجابی کلفی‘ لچی پراٹہ ‘ حلیم اور لذیذ چاٹ بھنڈاربھی موجود ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر: 8686205022پر ربط قائم کریں۔