ونڈہوک(نمیبیا)۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نمیبیا کے کرکٹر ریمنڈ ویان شور ایک میچ کے دوران اچانک گر پڑے اور ان کی موت واقع ہوگئی۔ 25 سالہ کرکٹر ساؤتھ آفریقہ ڈومسٹک میچ میں فری اسٹیٹ کے خلاف کھیل رہے تھے کہ اچانک گراؤنڈ پر گر پڑے ۔ انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور اسکیاننگ کے بعد پتہ چلا کہ ان کے قلب پر حملہ ہوا ہے۔ اس کے بعد آئی سی یو منتقل کیا گیا، تاہم یہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔ کرکٹ نمیبیا کے صدر رچرڈ فرینکل نے کہا کہ وہ ریمنڈ کی موت پر کرکٹ نمیبیا کی طرف سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وکٹ کیپر و بیٹسمین ریمنڈ نے 92 فرسٹ کلاس اور 103 اے میچس کھیلے ۔وہ جاریہ سال نمبییا کی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلئے بھی کوالیفائی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ آئرلینڈ کے خلاف حالیہ انٹر کانٹیننٹل کپ میچ میں بھی انہوں نے حصہ لیا تھا۔ انہوں نے 4,303 رنز بنائے جن میں 5 سنچریاں شامل ہیں اور ان کا اعظم ترین انفرادی اسکور 157 رنز تھا۔ وہ میڈیم پیس بولر بھی تھے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 28 بھی حاصل کئے۔