ریل کرایہ میں اضافہ کے خلاف احتجاج

منااکھیلی 26جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلفیرپارٹی آف انڈیا شاخ بیدر نے ریلوے کرایہ اور مال بھاڑے کے کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک یادداشت بتوسط ڈپٹی کمشنر بیدر ریلوے وزیر کو روانہ کی ہے جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ کرایہ میں اضافہ کو واپس لیاجائے ورنہ احتجاج منظم کیاجائے گا۔ ویلفیرپارٹی کے مختلف عہدیداران سیف الدین سہیل ، سید ابراھیم ، سید سہیل احمد، فاروق احمد، مجتبیٰ خان ، یونس خان اور اقبال احمدغازی نے اپنے دستخطی محضر میں کہاہے کہ ریلوے کرایہ میں 14.2%اضافہ عام ہندوستانی پر بوجھ ہے۔ اس لئے بھی کہ پہلے سے ہی عوام قحط سالی جیسی صورتحال سے گزررہے ہیں ۔