ریل پٹریاں عبورکرنے کے دوران ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 22 ؍ جون (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران خانگی ملازم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ کے بالیا ساکن تارانگر لنگم پلی کل رات دیر گئے چندانگر تا لنگم پلی کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔