حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریلوے کے گروپ ڈی زمرہ کے پوسٹ پر تقررات کے لیے ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت امتحانات اگست میں ہونے والے ہیں اس کے لیے ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جو امیدوار فارم داخل کئے ان کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ہونے والے اس امتحان کی تیاری کے لیے خصوصی پروگرام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر اتوار 22 جولائی کو دو بجے تا 5 بجے رکھا گیا ہے ۔۔