نظام آباد:8؍ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حیدرآباد ساؤتھ سنٹرل ریلوے ڈویژن
DRUCC کمیٹی ممبر کی حیثیت سے ممتاز تاجر وچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نظام آباد خازن مسٹر جی وینکٹ نرسا گوڑ کو نامزد کرتے ہوئے DRUCC سکریٹری و سینئر ڈویژنل منیجر مسٹر سی ایچ سوریہ چندراراؤ نے احکامات جاری کئے۔ مسٹر وینکٹ نرساگوڑ نے انہیں DRUCC کمیٹی ممبر نامزد کرنے کیلئے تعاون کرنے پر صدر نظام آباد چیمبر آف کامرس وانڈسٹری مسٹر نرسمہا راؤ بابو اور تمام ایکزیکٹیو باڈی سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا کہ جاریہ ماہ 10؍ستمبر کو سکندرآباد ریلوے بھون میں منعقد ہونے جاری DRUCC میٹنگ میں نظام آباد ضلع کے درپیش ریلوے مسائل کو پیش کریں گے۔ بالخصوص مادھو نگر ریلوے اووربرج کی تعمیر۔ آنے والے باسر پشکارالو کے پیش نظر زائد تعداد میں ٹرینیں چلانے۔ امرتسر تا ناندیڑ کے درمیان چلائی جارہی سچکھنڈایکسپریس ٹرین کو نظام آباد تر توسیع کرنے۔ نظام آباد ضلع میں جہاں کہیں بھی بغیر گیٹ کے کراسنگ ریلوے لائن پر گیٹ نصب کرنے۔ اجنتا ایکسپریس ٹرین میں نظام آباد کے مسافرین کی سہولت کیلئے مزید عام بوگیوں کا اضافہ کرنے کے مسائل کو پیش کریں گے۔ مسٹر وینکٹ نرساگوڑ نے کہا کہ ان کی معیاد کو دوران ریلوے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے موثر نمائندگی کرتے ہوئے حل کروانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ یہاں یہ ذکر بے محل نہ ہوگا کہ مسٹر وینکٹ نرسا گوڑ سابقہ نظام آباد یم پی و قائد کانگریس مسٹر مدھو گوڑ یاشکی کے بااعتماد ورفیق میں شمار ہوتا ہے۔ مسٹر ایم اے قدوس کارپوریٹر اور مسٹر دیاکر گوڑ ایڈوکیٹ نے وینکٹ نرسا گوڑ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔