حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس نے ریل کے کوچ سے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا تاہم اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلوے پولیس نے آج نعش دستیاب ہونے کے بعد سخت چوکسی اختیار کرلی اور نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 تا 35 سالہ عمر والی خاتون کی شناخت کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔