ریلوے پولیس کو بیگم پیٹ سے نعش برآمد

حیدرآباد ۔ /27 اپریل (سیاست نیوز) ریلوے پولیس نامپلی نے ایک نامعلوم شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو بیگم پیٹ کے علاقہ میں دستیاب ہوئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق بیگم پیٹ اور نیچرکیور کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا  ۔ جس کی عمر تقریباً 50 سال بتائی گئی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔
کار کی ٹکر سے تین افراد زخمی
شمس آباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ کشن گوڑہ فلائی اوور بریج کے قریب کار اور بائیک کی ٹکر کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب ٹی وی ایس بائیک پر سوار تین افراد گلہ پلی سے شمس آباد آرہے تھے کہ شادنگر سے حیدرآباد جانے والی انووا کار نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بائیک پر سوار تین افراد زخمی ہوگئے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔