ریلوے میں سرمایہ کاری کی ضرورت

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : ریلوے بورڈ کے چیرمین اے کے متل نے آج کہا کہ ٹکنالوجی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور مہارت کو فروغ دینے پر توجہ دینا چاہئے ۔ ابتداء میں زائد 150 سال یا اس سے زائد برسوں میں ہم نے بہت ہی کم کام کی ہے ۔ یورپ میں ریلویز کے لیے جو ساز و سامان استعمال ہوتا ہے اس کا ہم نے بہت تاخیر سے استعمال کرنا شروع کیا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ریلوے کو ہر شعبہ میں ترقی دی جائے ۔ مسافروں کی سیفٹی کو اہمیت دینا ضروری ہے ۔۔