ریلوے مسافروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی

نظام آباد:31؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ))پداپلی نظام آباد ریلوے لائن کے کام 2016ء ڈسمبر تک تکمیل کی جائے گی اور نظام آباد ریلوے اسٹیشن کو جنکشن کی حیثیت سے تبدیل کرتے ہوئے تمام سہولتیں فراہم کی جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارسائوتھ سنٹرل ریلوے جنرل منیجر رویندر گپتا نے کیا۔ انہوں نے نظام آباد ریلوے اسٹیشن کا ڈیویژنل ریلوے منیجر ارونا سنگھ و دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کیااور اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد۔ پدا پلی ریلوے لائن کی تکمیل کے بعد نظام آباد ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ لہذا مسافروں کو تمام سہولتیں کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ نظام آباد ریلوے اسٹیشن میں سکنڈ ریلوے بکنگ کائونٹر کا افتتاح بھی کیا۔ مسافروں و ٹرینوں کی آمد و رفت کی آمد و رفت کے اوقات انٹرنیٹ کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے ۔ ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کیلئے ٹی وی، ریچارج کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے روبرو واقع خالی اراضی پر ملٹی پلکس تجارتی کامپلکس قائم کیا جائیگا۔ مسٹررویندر گپتا نے بتایا کہ گلا رام تا ناندیڑ ڈبل لائن کی تنصیب کیلئے سروے کیا جارہا ہے اس کیلئے فنڈس بھی منظور کئے گئے۔ اسٹیشن میں سوچھ بھارت کے تحت کلچرل ٹیم کے ذریعہ پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ جنرل منیجر، ریل ڈرائیور کیلئے قیام کردہ آرام گاہ اور اسٹیشن کے علاقہ میں ملازمین کیلئے اسٹیشن میں واقع کواٹرس کا بھی معائنہ کیااور ملازمین کے افراد خاندان سے سہولتوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ ریلوے ہاسپٹل کا معائنہ کرنے پر لیڈی ڈاکٹر کے تقرر، لیاب کی سہولت فراہم کرنے کیلئے خواتین کی جانب سے یادداشت پیش کرنے پر اس مسئلہ کا حل کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر مسافرین کے علاوہ ملازمین کی جانب سے ریلوے منیجر کو یادداشت پیش کی گئی اور ان کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔ قبل از ریلوے منیجر کاماریڈی ریلوے اسٹیشن کا بھی معائنہ کیااور اس موقع پر بتایا کہ گلا رام تا ناندیڑ ڈبل پٹریوں کی تنصیب آئندہ 5سالوں میں مکمل کی جائے گی۔ کاماریڈی میں فٹ اور بریج کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ قبل از 60لاکھ روپئے سے تخمینہ کیا گیا تھا لیکن اب ایک کروڑ تک کا تخمینہ ہورہا ہے۔ اسٹیشن میں پانی کی سہولت کی فراہمی، سرقہ کی واردات میں کمی کیلئے سی سی کیمرے کی تنصیب کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ آکولہ، رامیشورم ٹرین کاماریڈی میں روکنے کیلئے کی گئی نمائندگی پر غور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ صدرنشین بلدیہ پیپری سشما، نائب صدرنشین بلدیہ سید مسعود علی نے بھی اس خصوص میں اقدامات کرنے کیلئے نمائندگی کی۔