ریلوے لائین عبور کرنے کے دوران ضعیف شخص ہلاک

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) عمدہ نگر اور تماپور کے ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گورہ کے مطابق 80 سالہ بی بال ریڈی جو تلکاپلی محبوب نگر کا ساکن تھا کل عمدہ نگر اور تماپور کے درمیان
ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک
حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور میڑچل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 70 سالہ کے لکشمن جو پیشہ سے میکانک تھا ۔ لکشمی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 60 سالہ سائی اماں جو میڑچل کے علاقہ میں رہتی تھی پوچایا نامی شخص کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ 23 فروری کے دن یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی تھی جس کی کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

کیسرا تالاب میں ایک نوجوان غرقاب
حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) کیسرا کے علاقہ کے ایک تالاب میں نوجوان غرقاب ہوگیا جو مندر درشن کیلئے گیا تھا ۔ کیسرا پولیس ذرائع کے مطابق 16 سالہ جیرام جو میٹوگوڑہ علاقہ کے ساکن راما کرشنا کا بیٹا تھا ۔ انٹر سال اول کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیسرا گٹہ علاقہ مندر کے درشن کیلئے گیا تھا اور کیسرا کے علاقہ میں واقعہ ایک تالاب میں ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کر رہا تھا کہ پانی میں غرقاب ہوگیا ۔ پولیس کیسرا تحقیقات کر رہی ہے ۔