ریلوے لائین عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) فلک نما اور بدویل کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس کی عمر تقریباً 20 سال بتائی گئی ہے ۔ جو فلک نما اور بدویل کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو بظاہر مسلم دکھائی دیتا ہے ۔