حیدرآباد 6 جولائی (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ بھرت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس خاتون کی عمر 25 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔