ریلوے اسٹیشن نظام آباد پرسوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد

نظا م آباد :9؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے آج نظام آباد ریلوے اسٹیشن میں سوچھ بھارت پروگرام کو انجام دیا اور صفائی کے کاموں میں حصہ لیا۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر جی ایم پردیپ کمار سری واستو، آر ایم ارونا سنگھ نے ان کا خیر مقدم کیا۔ شریمتی کے کویتا نے ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور آر او پلانٹ کا افتتاح کیااور ریلوے اسٹیشن کے صفائی کے کاموں میں حصہ لیتے ہوئے سوچھ بھارت پروگرام کو انجام دیا۔ بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد ضلع کو اس مرتبہ 140 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے پدا پلی۔ نظام آباد ریلوے لائن کی تکمیل کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمور، بالکنڈہ کے درمیان ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے مرکزی وزیر نرملا ستیارامن سے نمائندگی کی گئی ہے۔ ڈرائی پورٹ کے قیام سے اجناس کی منتقلی کی سہولت فراہم ہوگی ۔ کسانوں کو راحت حاصل ہونے کے علاوہ ضلع کی معاشی طور پر ترقی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ سکنڈ پلاٹ فارم پر بکنگ کائونٹ کے قیام کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اور ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں تمام سہولتیں کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہائی ماس لائٹس کی تنصیب ضلع میں زیر التواء فلائی اوورس اور انڈرگرائونڈبریجس کے تعمیر کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اور نئے ٹرینس کے چلانے کیلئے بھی نمائندگی کی گئی ہے۔ نظام آباد ریلوے اسٹیشن کو مثالی ریلوے اسٹیشن کی حیثیت سے تعمیر کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ جنرل منیجر شری واستونے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ کے کویتا کی نمائندگی مرکزی حکومت نے 140 کروڑ روپئے منظور کئے گئے اور نظام آباد ریلوے اسٹیشن کو مثالی ریلوے اسٹیشن کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔