ریلوے اسٹیشنوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ

نظام آباد:22؍ جولائی (سیاست نیوز)جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے مسٹر پی کے سری واستو نے عادل آباد ضلع کے باسر ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر کاماریڈی، نظام آباد ریلوے اسٹیشنوں کا معائنہ کیا ۔ سری واستو نے کاماریڈی ریلوے اسٹیشن پر تھوڑی دیر توقف کیا اور ریلوے اسٹیشن کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ کو یقینی بنانے کیلئے ضلع کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ریلوے اسٹیشن میں واقع آبی سہولتوں کے بارے میں بھی مسافروں سے دریافت کیا ۔ مسافروں کی جانب سے مزید بکنگ کائونٹر قائم کرنے فٹ اوور بریج کے قیام وکا رامیشور ورم ٹرین کو کاماریڈی میں روکنے کیلئے انٹر سٹی ایکپریس کا گینا سرسوتی کے نام سے موسوم کرنے کی خواہش کی۔ بعدازاں ریلوے جنرل منیجر نظام آباد ریلوے اسٹیشن پہنچ کر ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے اسٹیشن ماسٹر و دیگر کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نظام آباد، پدا پلی ریلوے لائن کی تعمیر کیلئے مزید 200 کروڑ روپئے کا فنڈ درکار ہے ۔ پدا پلی سے نظام آباد تک 135 کیلو ریلوے لائن کی تنصیب کے کام جاری ہے آرمور تک کاموں کو مکمل کیا گیا ہے اس بجٹ میں 35 کروڑ روپئے منظور کیا گیا ہے نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں موجودہ اراضی اور ملٹی کامپلکس کی تعمیری کا بھی جائزہ لیا اور مسافروں سے تفصیلات بھی حاصل کی۔ اس موقع پر ریلوے ڈی آر ایم راکیش راہان، ڈویژنل سینئر آپریشن منیجر انیتاکے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہمراہ ایڈوکیٹ کی زنجیری بھوک ہڑتال دوسرے دن جاری
سرپور ٹاؤن 22 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر بار اسوسی ایشن صدر وی کشور کمار کی نگرانی میں عدالت کے کام کا آج دوسرے دن بھی بائیکاٹ کیا گیا اور آج ایڈوکیٹس کی زنجیری بھوک ہڑتال کیمپ میں رکن اسمبلی سرپور ٹاؤن کونیرو کونپا اور میجر گرام پنچایت سرپنچ پہونچ کر اظہار یگانگت کیا۔ اس زنجیری بھوک ہڑتال کے دوسرے روز بار اسوسی ایشن صدر وی کشور کمار، رکن اسمبلی کونیرو کونپا، میجر گرام پنچایت سرپنچ سید جعفر حسین، رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین کے علاوہ مقامی سینئر ایڈوکیٹ اے اے متین، ایڈوکیٹ ایم ملیا، ایڈوکیٹ جی پنٹنا، سرینواس، ایڈوکیٹ ورمن راؤ کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔