ریلائنس ٹرینڈس کی ڈیزائنر نمائش

لیبل بازار سیزن 2 کی 22 جولائی کو پیشکشی
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : اسٹائلسٹ اور ثانیہ مرزا کی بہن ۔ انعم مرزا اور ینگ انٹرپرینر اکبر رشید اس مرتبہ لیبل بازار کے دوسرے ایڈیشن کو بڑے اور بہترین انداز میں پیش کریں گے ۔ ٹائیٹل اسپانسر ریلائنس ٹرینڈس کے ساتھ اور اویوسو سوشیل میڈیا پارٹنر ، ریڈیومرچی ، ریڈیو پارٹنر اور نیروس اسوسی ایٹ پارٹنر ہوں گے ۔ لیبل بازار کا مقصد مختلف شہروں اور ممالک کے باصلاحیت ڈیزائنرس کو حیدرآباد میں ان کے پراڈکٹس کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے ۔ پہلے سیزن کی کامیابی کے ساتھ اکبر نے اسے بہتر اور بڑے انداز میں پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ ٹالی ووڈ اسٹار راکل پریت سنگھ نے اس نمائش کی کرٹین ریزر تقریب میں جو 9 جولائی کو نیروس ایمپوریم جوبلی ہلز میں منعقد ہوئی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ یہ ایک روزہ نمائش 22 جولائی جمعہ کو 10 بجے دن تا 8 بجے شام پارک حیات پر منعقد ہوگی ۔ جس میں ملک اور بیرون ملک کے ٹاپ ڈیزائنرس ان کے اختراعی پراڈکٹس کی نمائش کریں گے ۔ اس نمائش میں 50 سے زائد ڈیزائنرس حصہ لیں گے ۔۔