حیدرآباد ۔ 12 ؍ جنوری ( سیاست نیوز)۔ کالا پتھر کے علاقہ اندرانگر میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ریفریجریٹر (فریج) کے کمپریسر دھماکے سے ایک مکان میں آگ لگ گئی ۔ انسپکٹر کالا پتھر محمد ماجد نے بتایاکہ قدیم لیبر اڈہ کالا پتھر کے ساکن محمد ساجد کے مکان میں 12-30بجے دن ریفریجریٹرکمپریسر کا دھماکہ ہوا جس کے باعث مکان میں اچانک آگ لگ گئی ۔ مکان میں موجود دیگر دو گھریلو پکوان گیس سلینڈر بھی آگ کی زد میں آگئے اور اس میں بھی دھماکہ ہوا ۔ اس واقعہ میں محمد ساجد بہن کی شادی کے لئے جہیز کا سامان بشمول دو لاکھ روپئے نقد رقم اور چھ تولے طلائی زیورات جل خاکستر ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی عوام نے پولیس کنٹرول روم کو اس بات کی اطلاع دی ۔ آگ پر قابو پانے کے لئے دو فائر انجنوں کو جائے حادثہ طلب کیا گیا تھا اور دوگھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے لئے سٹی پولیس کا سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی ۔ کالا پتھر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اور تحقیقات جاری ہیں۔ مکان میں ریفریجریٹر کمپریسر دھماکہ سے بھڑک اُٹھنے والی آگ اور اس کی زد میں گیس سلنڈروں کے پھٹ پڑنے کی زوردار آوازوں کے سبب مقامی افراد کی کثیر تعداد گھر کے اطراف جمع ہوگئی اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی