حیدرآباد۔6جولائی ( سیاست نیوز) گولکنڈہ کے علاقہ ریشم باغ میں آج شام اس وقت سنسنی پیدا ہوگئی جب پولیس نے مقامی عوام کی شکایت پر ایک مکان سے نعش برآمد کی ۔ انسپکٹر گولکنڈہ محمد خلیل پاشاہ نے بتایا کہ 40سالہ فرید خان کی نعش کو مکان سے برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ دو دن قبل فرید کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ‘ تاہم مکان میں فرید کے علاوہ اس کی والدہ رہتی تھی جس کو ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتا تھا ۔ مقامی عوام نے بدبو محسوس کرتے ہوئے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ فرید پیشہ سے ترکاری فروش تھا ۔ بیوی بچوں کی علحدگی کے بعد وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ریشم باغ کے مکان میں رہتا تھا ‘ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔