ریسکیو ہوم سے 11لڑکیاں فرار

حیدرآباد 3 جون (سیاست نیوز) یوسف گوڑہ ریسکیو ہوم سے آج 11 نوجوان لڑکیاں کھڑکی کی جالی توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 لڑکیاں جنھیں ریسکیو ہوم اور 5 لڑکیوں کو اسٹیٹ ہوم فار گرلز میں رکھا گیا تھا جہاں سے وہ فرار ہوگئیں۔ اس بات کا علم ہونے پر متعلقہ عہدیداروں نے ایس آر نگر پولیس سے ایک شکایت درج کروائی اور ایک مقدمہ درج کرکے لڑکیوں کی تلاش شروع کردی۔ اسی دوران ریلوے پولیس نے ریسکیو ہوم سے فرار ہونے والی ایک لڑکی ویرولی نویا کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر حراست میں لے لیا۔