ریت کی غیر مجاز منتقلی کے خلاف کارروائی

یلاریڈی ۔ 18مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے چٹیال موضع شیوار پر غیر قانونی طور پر منتقل کی جارہی ریت کا ٹراکٹر سیز کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر ناگراجو نے مزید بتایا کہ چٹیال سے تعلق رکھنے والا بھاسکر کا ٹراکٹر منڈل کے ایک ندی سے ناجائز طریقہ سے ریت منتقل کررہے تھے ‘ اطلاع ملنے پر تلاش کر کے ریت ریت کے ٹریکٹر کو ضبط کر کے سیز کردیا گیا اور اسے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ۔