ریت کی غیرمجاز منتقلی کرنے والے 30 ٹریکٹر س ضبط

کریم نگر۔ 28 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کتہ پلی منڈل میں ریت کی غیرمجاز روانگی پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے۔ صبح کی اولین ساعتوں میں ریت کی منتقلی کرنے والی لاریاں اور ٹریکٹرس کو ضبط کرلیا جارہا ہے۔ قاضی پورہ مانیر سے ریت لے جائی جارہی ہے، کی اطلاع پر کریم نگر رورل پولیس ڈسٹرکٹ گارڈ متحدہ طور پر دھاوے کرتے ہوئے ریت کی منتقلی کرنے والے 30 ٹریکٹرس کو ضبط کرلیا گیا۔ پولیس تربیتی سنٹر کو منتقل کیا۔ پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی مزید 60 ٹریکٹرس ڈرائیور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پولیس ٹریننگ سنٹر میں اے سی پی تروپتی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضبط کی گئی۔ ٹریکٹرس کو ریوینیو اور مائننگ کو اطلاع دیتے ہوئے روانہ کردیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنریٹ کے قیام سے اب تک جملہ 487 ریت کی لاریوں اور 1000 ٹریکٹرس کو پکڑ لیا گیا۔ اُن غیرمجاز افراد پر عائد جرمانہ کے عوض میں حکومت کو 52 لاکھ روپئے حاصل ہوئے۔ اس موقع پر رورل سی آئی ششی دھر ریڈی ایس آئی رمیش آر ایس ایس کمار سوامی اور دیگر موجود تھے۔