ریتی کی غیرمجاز منتقلی کے خلاف کارروائی

شاہ آباد ( چیوڑلہ ) ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غیرقانونی طو رپر ریتی کی منتقلی اور فروختگی کے خلاف حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے پیش نظر شاہ آباد کے سب انسپکٹر پولیس مسٹر سریدھر ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریتی کی غیرقانونی طور پر منتقلی نظر آنے پر پولیس کو آگاہ کریں اور درج ذیل فون نمبرات پر مطلع کریں فون نمبرات 08417-279233- 9440627257 ہے ۔