ریتو بندھو اسکیم، انتخابی حربہ

اسکیم سے زمینداروں کو فائدہ، چھوٹے کسان محروم: تلگودیشم
کریم نگر۔/9مئی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چناؤ کا وقت قریب آرہا ہے اس لئے ٹی آر ایس حکومت کسانوں کو کاشت کاری کی لاگت امداد کے نام پر دینے کیلئے ریتو بندھو اسکیم کو روبہ عمل لارہی ہے، کسانوں سے ہمدردی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہی ہے جو دراصل ٹی آر ایس کاانتخابی حربی ہے۔اس بات کا الزام ٹی پی سی سی ترجمان ایس پی رمیا راؤ نے لگاتے ہوئے سخت تنقید کی اور انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اپنی ناکامیوں کو پوشیدہ رکھنے عوام کی سوچ و فکر کو دوسری طرف توجہ منتقل کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی ہتھکنڈہ استعمال کررہی ہے، ٹی پی سی سی سابق صدر پونالہ لکشما کے مرتب کردہ پمفلٹ کی انہوں نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں رسم اجرائی کے بعد پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے حضورآباد میں ریتو بندھو سے چیف منسٹر کے سی آر پھر ایک بار کسانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ چناؤ سے قبل کسانوں کو ایک ہی دفعہ میں قرض معافی کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار کے حصول کے بعد اسے مرحلہ وار معاف کرنے کی بات کی اب جبکہ قریب چار سال ہونے کو آرہے ہیں لیکن کسانوں کے قرض کی معافی نہیں ہوئی ہے۔ اب کسانوں کو امداد سے قریب کررہی ہے جس سے چھوٹے کسانوں کو اس سے کوئی خاص فائدہ ہونے والا نہیں ہے زمینداروں سرمایہ داروں کیلئے ہی حکومت یہ لاگت خرچ کے نام سے امداد دے رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امدادی رقم سے 33 فیصد قولدار کسانوں کو بھی امداد فراہم کی جانی چاہیئے۔ رمیا راؤ نے کہا کہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت کے دور اقتدار میں 4200 کسانوں نے خودکشی کرلی ہے۔ حالیہ قومی جرائم مرتب کردہ رپورٹ میں اس کی اطلاع ہے اس کانفرنس میں ڈی سی سی ترجمان رحمت حسین ٹی پی سی ایل کوآرڈینیٹر کے کشن ڈی سی سی اقلیتی صدر عقیل، نائب صدر ایم پروین، جوائنٹ سکریٹری ایم بھاسکر ریاستی اقلیتی نائب صدر محمد آصف وغیرہ شریک تھے۔

پرگی میں زبردست بارش
پرگی۔/9مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرگی منڈل کے اطراف واکناف گاؤں میں آج 3 بجے سے 4 بجے تک زبردست طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ دھان کی فصلوں کو زبردست نقصان ہوا ہے ۔ پرگی مستقر میں زبردست ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ بارش کی وجہ سے 4 گھنٹے تک برقی منقطع رہی۔گزشتہ 8 دنوں سے دھوپ کی شدت اور گرمی کی وجہ سے عوام بے حال ہوچکے تھے آج بارش ہونے سے راحت ملی ۔