منچریال ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تعلیمی اداروں سے ریاگنگ کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کیا جانا ضروری ہے تاکہ طلباء اپنے مستقبل کو درخشاں بناسکے ۔ یہ بات سکنڈ اڈیشنل جونیر سیول جج منچریال مسرز نسیمہ سلطانہ نے پریرنا جونیر کالج میں منعقدہ ایک تقریب میں طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اپنے بہتر اور روشن مستقبل کو ریاگنگ میں ملوث ہوتے ہوئہے تاریک نہ بنائیں ۔ بلکہ تمام طلباء متحدہ طور پر ریاگنگ جیسی لعنت کا مکمل خاتمہ کردیں اور انتباہ دیا کہ کوئی بھی لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر شیٹی ٹیم کو 100 ڈائیل کیا جائے فوراً اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں بار اسوسی ایشن صدر مسٹر کے ستیہ ، سکریٹری وینوگوپال ، وکلا ، طلباء کے علاوہ کالج پرنسپال اور لکچرز کی کثیر تعداد شریک تھی ۔