ریاض: سعودی ولیعہد کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

ریاض ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز دارالحکومت ریاض میں برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان مخلتف شعبوں میں تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ خطّے میں رونما ہونے والے واقعات اور تازہ ترین صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر موجود دیگر شخصیات میں برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر، سعودی عرب میں برطانوی سفیر سائمن کولیس اور یمن میں برطانی سفیر مائکل آرون شامل ہیں۔