حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج محمد اسحاق اعظم ولد جناب یوسف اعظم ( موظف منیجر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ، اعظم پورہ برانچ ) کا 29 دسمبر کو ریاض سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ 30 دسمبر کو ریاض میں ہی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9885644650 ۔ 8341115286 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد معین الدین ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم بعمر 85 سال کا آج بروز چہارشنبہ 30 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور حافظ بابا نگر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین نور خاں بازار قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز جمعہ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686771522 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب غنی خاں ولد جناب خواجہ خاں مرحوم کا بعمر 60 سال بروز منگل 29 دسمبر خانگی ہاسپٹل لکڑی کا پل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 دسمبر کو بعد نماز فجر مسجد فیصل سالم مانصاحب ٹینک متصل گولکنڈہ ہوٹل میں ادا کی گئی اور تدفین فرسٹ لانسر درگاہ سید احمد بادپاؒ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید معلومات کے لیے ٹیلی فون نمبر 9000502883 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز جمعرات مسجد فیصل سالم مانصاحب ٹینک مقرر ہے ۔۔