ریاست واری اتحاد کانگریس کیلئے فائدہ مند : چدمبرم

کولکاتا 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج کہاکہ ریاست واری اتحادوں سے پارٹی کو فائدہ ہوگا اور بی جے پی کو شکست دینا کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کرناٹک میں اِس قسم کے اتحاد کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اِسی طرح کے اتحاد مختلف ریاستوں میں بھی تشکیل دیئے جانے چاہئیں۔ کانگریس ۔ جے ڈی (ایس) اتحاد نے کرناٹک میں حالیہ ضمنی چناؤ میں جیت درج کرائی۔