ریاست میں یونینار کے 550 زائد نیٹ ورکس

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ، یونینار نے آندھرا پردیش میں اس کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی آندھرا پردیش میں 550 زائد نیٹ ورک سائٹس قائم کرے گی ۔ یہ 30 فیصد زائد سائیٹ ہوں گے ۔ اس کے بعد ریاست میں یونینار کے جملہ 3500 نیٹ ورک سائٹس ہوجائیں گے ۔ ستیش کنن سرکل بزنس پیڈ یونینار نے بتایا کہ ریاست میں نیٹ ورک میں وسعت کے بعد وجئے واڑہ ایک اہم مارکٹ ہوگی ۔ انہوں نے یونینار کے گاہکوں کو یقین دلایا کہ یونینار کی جانب سے ریاست آندھرا پردیش میں اس کی پیش کش سب سے سستی جاری رہے گی ۔ آندھرا پردیش میں یونینار کے 4.5 ملین سبسکرائبر ہیں ۔ بتایا گیا کہ جاریہ سال جون تک یونینار کے مراکز کو 65 ہزار تک وسعت دی جائے گی ۔ ستیش کنن نے بتایا کہ یونینار پری پیڈ پر توجہ مرکوز کررہی ہے جب کہ اس کے 99 فیصد گاہک پری پیڈ سبسکرائبرس ہیں ۔۔