ناگرکرنول : ناگرکرنول میں صبح 7 بجے مستقر کے گاندھی پارک میں صدر نشین نگر پنچایت مسٹر وی موہن گوڑ نے پرچم کشائی کی۔بعد ازاںدفتر تحصیلدار میں تحصیلدار سرینواسا سوری و ڈی ایس پی آفس، پولس اسٹیشن، ڈی ایل پی آر او، مختلف کالجوں، اسکولوں، سیاسی و غیر سیاسی، تنظیمی اداروں میں متعلقہ عہدیداران نے پرچم کشائی کی۔مستقر کے وقف مینیجنگ کمیٹی کے دفترمیں کمیٹی کے صدر نشین جناب ناصر محی الدین نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر شریک معتمد جناب عبداﷲخان، نائب صدر جناب محمد فضل احمد خان، جناب سعادت شریف، خازن جناب محمد انیس احمد خان،اراکین جناب محمد محمود، خلیل الرحمٰن، محاسب جناب شیخ فرید احمد،ربانی ، نرنجن و دیگر معززین نے حصہ لیا۔مدینہ ماڈل اسکول(اردومیڈیم) میں منعقدہ پروگرام میں معتمد مدینہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی جناب سید شکیل نے پرچم کشائی کی۔ اسو موقع پر صدر سوسائٹی جناب محمد خلیل، خازن جناب محمد فخرالدین، مہیش، عارف ودیگر نے حصہ لیا۔اخیر میں آرڈی او آفس میں منعقدہ پرورگرام میں آرڈی او نے پرچم کشائی انجام دی اسو موقع پر مختلف سیاسی قائدین و معززین موجود تھے۔
ویلدنڈہ: ویلدنڈہ میں مختلف مقامات پر یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ۔ سب سے پہلے گرام پنچایت کے احاطہ میں قومی پرچم لہرایا گیا ۔ اسی طرح گورنمنٹ ہائی اسکول ، ایم پی ڈی او آفس ،کانگریس پارٹی آفس و ٹی آر ایس کے لیڈروں نے قومی پرچم لہرائے ۔ ایم آر او آفس میں تحصیلدار سیدلو نے امبیڈکر کے تصویر کو پھول مالا چڑھاکر قومی پرچم لہرایا۔ بعد ازیں تحصیل آفس میں شیرنی و پھولوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر سرپنچ لکشمی ایجوکیشن کمیٹی چیرمین رام سوامی ، زیڈ پی ٹی سی وینکٹماں اور ایس آئی جانکی رام ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔
میدک : آر ڈی او میدک مسٹر ایم ناگتما گوڑ نے اپنے احاطہ دفتر میں یوم جمہوریہ کا ترنگا لہرایا اور حسب روایت ٹاؤن کے بوائز جونئیر کالج گراؤنڈ پر منعقدہ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں قومی جھنڈا لہرایا گیا ۔ انہوں نے یہاں اسکولی طلباء وطالبات کے پریڈ کی سلامی لی ۔ انہوں نے میدک ڈیویژن کی عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کیا اور میدک ڈیویژن میں ریاستی حکومت کی جانب سے انجام دئے گئے ترقیاتی کاموں پر مفصل روشنی ڈالا ۔ اس طرح میدک کے تاریخی قلعہ کے ہاتھی دروازہ پر صدر نشین بلدیہ نے میدک ضلع ہیڈ کوارٹر سادھنا سمیتی کے زیر اہتمام منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں پرچم کشائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب میں میدک ٹاون کو ضلع ہیڈ کوارٹر بنایا جائے گا ۔ ٹاون کے دینی مدارس مدرسہ عربیہ منہاج العلوم اور مدینتہ العلوم میں ہمیشہ کی طرح یوم جمہوریہ تقاریب منعقد ہوئیں ۔ جہاں جناب محمد عارف حسین اور ناظم مولانا محمد جاوید علی حسامی نے یوم جمہوریہ کا پرچم لہرایا ۔ میدک ٹاون کے اردو ماڈل اسکول میں صدر مدرس جناب حافظ محمد حفیظ نے پرچم کشائی کی ۔ دفتر تحصیل پر تحصیلدار جناب امین الدین آر ٹی سی ڈپو میدک پر منیجر مسٹر سرینواس گرلس ہائی اسکول پر صدر معلمہ شریمتی شوبھا ۔ دفتر ٹریژری پر اے ٹی او جناب ایم قدیر نے قومی پرچم لہرایا ۔
بودھن : گورنمنٹ جونئیر کالج بودھن کے میدان میں 67 ویں یوم آمادی کی مرکزی تقریب سے آر ڈی او بودھن مسٹر شیام پرساد لعل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بودھن ڈیویژن میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تیاری کیلئے پہلے مرحلے میں منتخب 43 دیہاتوں میں 2100 مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ جشن یوم جمہوریہ کے آغآز پر جونئیر کالج گراؤنڈ میں جمع طلبہ و طالبات نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا اور ترنگے کو سلامی پیش کی ۔ قبل ازیں آر ڈی او بودھن نے پرچم کشائی انجام دی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی بودھن مسٹر وینکٹیشور راؤ تحصیلدار سدرشن کمشنر بلدیہ دیویندر چیرمین ایلیا کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیدار و سیاسی قائدین و طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
کریم نگر : مدرسہ عربیہ فیض القرآن محلہ خان پورہ کریم نگر میں یوم جمہوریہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی امیر شریعت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا مولانا برکت اللہ خان نے ہندوستانی قومی پرچم کی پرچم کشائی کی ۔ اس پروگرام میں مفتی محمد اعتماد الحق ، محمد عارف احمد میونسپل فلور لیڈر ٹی آر ایس ، مفتی عبدالحمید ، مفتی شعیب ، مولانا اویس فاروقی ، مولانا خواجہ غفران الدین ، مولانا محمد طلحہ احمد ، محمد افتخار نائب قاضی ، حافظ ظہور الہدی ، حافظ وسیم اکرم ، حافظ معین الدین ، ماسٹر اظہار حسین ، ماسٹر سید معین الدین ، حافظ و قاری شیخ مقصود حسین ، جناب شیخ حسین موذن مکہ مسجد جناب صادق معتمد مکہ مسجد ، جناب نظام الدین کے علاوہ محلہ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مدرسہ کے طلباء و طالبات کیلئے جو مقابلہ رکھا گیا تھا ان میں جیتنے والے طلباء و طالبات کو مہمانان خصوصی کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا ۔
کوبیر : مستقر کوبیر منڈل اطراف و اکناف کے 72 اسکولس میں جشن یوم جمہوریہ منایا گیا ۔ 26 جنوری کے موقع پر اسکولس سے طلبہ و طالبات کی ریالی نکالی گئی اور دیش بھگتی کے گیت گائے گئے ۔ اس کے علاوہ کوبیر منڈل کے تمام سرکاری محکموں ، تحصیل آفس MPDO آفس محکمہ حیوانات محکمہ ایریا ہاسپٹل ، محکمہ ایجوکیشن ، محکمہ پولیس اسٹیشن ، محمد جنگلات ، کوبیر گرام پنچایت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام اعلی عہدیداروں نے اپنے اپنے آفس میں ترنگا لہرایا ۔ علاوہ ازیں طلبہ کو تحریری مقابلہ میں حصہ لیکر جیت حاصل کرنے پر صدر مدرسین انعامات تقسیم کئے ۔ کوبیر محکمہ حیوانات ڈاکٹر قیصر کو ضلع کلکٹر کے ہاتھوں بیسٹ ایوارڈ دیا گیا ۔
بانسواڑہ : بانسواڑہ تحصیلدار مسٹر گوپی نے تحصیل آفس کا ترنگا لہرایا بانسوارہ پولیس سرکل انسپکٹر سرینواس ریڈی کے زیر نگرانی میں پریڈ سلامی دی گئی ۔ قبل ازیں منڈل پریشد ایم پی پی صدر ریشما بیگم کی زیر نگرانی میں ایم ای او مسٹر ناگیشور راؤ نے ترنگا جھنڈا لہرایا ۔ اس طرح سے تمام سرکاری و خانگی دفتروں پولیس اسٹیشن ، محکمہ جنگلات ، لائبریری ، گرام پنچایت ، زرعی مارکٹ ، کمیٹی دفتر ، آر اینڈ بی آفس ، دفتر آبپاشی ، فائر بریگیڈ آفس اور دیگر دفتروں میں یوم جمہویرہ مناتے ہوئے ترنگا جھنڈا لہرایا گیا ۔ اس موقع پر سرکاری عہدیادروں کے علاوہ سیاسی قائدین محمد اعجاز الدین ، علی بن عبداللہ سابقہ ضلع کوآپشن ممبر ، ایم سرینواس ریڈی سابقہ مارکٹ چیرمین ، کے بالراج بانسواڑہ حلقہ اسمبلی انچارج جی ونئے کمار سابقہ زرعی مارکٹ چیرمین شیخ عطیم الدین ، شیخ مخدورم ، نارلہ سریش ، عبدالخالد بانسواڑہ ، نائب سرپنچ بانسواڑہ سرپنچ وانی وٹھل ، شیخ اکبر علی ، کرشنا ریڈی اور کئی قائدین موجود تھے ۔
ظہیرآباد : ظہیرآباد کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں اور مختلف محکمہ جاتی عمارتوں پر قومی ترنگا لہراکر منایا گیا ۔ تہذیبی پروگرامس ، تحریری و تقریری و گیمس کے مقابلے جشن یوم جمہوریہ کی تقاریب میں شامل رہے ۔ گورنمنٹ جونئیر و ڈگری کالجس میں قومی ترنگے لہرانے کے بعد منعقدہ تقاریب میں تحریری و تقریری و کھیل و کود کے مقابلوں میں جیتنے والوں کو متعلقہ پرنسپالوں نے انعامات سے سرفراز کیا ۔ اقراء ماڈل ہائی اسکول ، عوامی ہائی اسکول ، اسلامیہ ہائی اسکول ، نصر ہائی اسکول ، ثناء اسکول جیسے خانگی زیر انتظام مدارس میں بھی یوم جمہوریہ کی تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ کانگریس ، ٹی آر ایس اور تلگودیشم کے اپرٹی دفاتر پر بھی قومی ترنگے لہرائے گئے ۔ صدر تلنگانہ این جی اوز یونین مسٹر جی جناردھن نے بھی یونین آفس پر رسم پرچم کشائی انجام دی ۔
ورنگل : ضلع کلکٹر ورنگل واکائی کرونا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس پریڈ گراؤنڈ پر قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ورنگل رینج کلا ریڈی اور پولیس کمشنر سدھیر بابو موجود تھے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کرونا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سارے ملک میں تلنگانہ ریاست کئی ایک زمروں میں بے تحاشہ ترقی کی منزلیں طئے کرتے جارہا ہے ۔ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کی غرض سے بلدی حدود میں امبیڈکر نگر میں 592 اور ایس آر نگر میں 792 مکانات کی منظوری دی گئی ہے ۔ ضلع کے ہر ایک اسمبلی حلقہ میں 400 مکانات کی تعمیر کیلئے منظوری دی گئی ہے ۔ خواتین گروپس میں 12,538 سیلف ہیلپ گروپس میں 296.25 کروڑ روپئے بنک کے ذریعہ پیاکیج ، استری ندھی کے تحت 17.154 گروپس میں 99.30 کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ بغیر سودی قرضے جات کے تحت 186.16 کروڑ روپئے بہم پہنچائے گئے ہیں۔ آسرا کے تحت 4.28 لاکھ غریب ضعیف اور بیواؤں کے علاوہ جسمانی معذورین و دیگر زمروں کو 49.60 کروڑ فراہم کئے گئے ہیں ۔ دیہی ترقیات روزگار کیلئے 189.50 کروڑ ، سڑکوں کی تعمیر کیلئے 1394.65 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ میڈارم جاترا کیلئے 105 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے ۔ بعد ازاں کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ محکمہ جاتی طور پر بہترین کارکردگی پر عہدیداروں میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے ۔
پٹلم : تحصیل آفس پر تحصیلدار مسٹر جی نرسمہا راؤ نے قومی ترنگا لہرایا پٹلم سب انسپکٹر مسٹر شری کانت ریڈی پولیس جمعیت کے ساتھ جھنڈے کی سلامی لی ۔ منڈل پرجا پریشد ، پولیس اسٹیشن ، پوسٹ آفس ، گرام پنچایت ، لائبریری ، سرکاری دواخانہ ، حیوانات دواخنہ ، پر قومی ترنگا لہرایا گیا ۔ پٹلم پریس کلب پر پریس کلب صدر مسٹر پروین نائب صدر مسٹر نوین کمار ، سکریٹری مسٹر بی سینو جوائنٹ سکریٹری نمائندہ سیاست محمد کلیم الدین کے علاوہ پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا کے نمائندہ موجود تھے ۔ بعد ازاں مستقر پٹلم کے اردو میڈیم اسکول پر صدر مدرس جناب محمد خورشید احمد نے جھنڈا لہرایا ۔اسکولی طلبہ کلچر پروگرام پیش کئے ۔ طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر اسکول منیجمنٹ صدر جناب شیخ محبوب ، جناب محمد عبدالکریم ، جناب سید غوث ،اسکول منیجمنٹ کمیٹی نائب صدر عالیہ بیگم مدرسہ ہذا کے طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
آرمور : یوم جمہوریہ کے موقع پر منڈل پریشد اسکول پرکٹ میں صدر مدرسہ محترمہ آسیہ سلطانہ کی نگرانی میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں میں اول درجہ حاصل کرنے والے اور جماعتوں میں بہتیرن تلعیمی مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اس طرح ضلع پریشد ہائی اسکول کے طلباء و طالبات جس نے بہترین تعلیمی و تقریری کھیلوں کا مظاہرہ کیا ان کو بھی مہمانان خصوصی کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد پرائمری اسکول کی صدر مدرسہ محترمہ آسیہ بیگم ، ٹیچر شیخ عارف ، محمد ابراہیم کے علاوہ مرکزی کمیٹی انجمن نتظیم المسلمین ، حافظ عبدالحفیظ ، محمد یوسف ، مفتی رفیق ذاکر قاسمی کے علاوہ منڈل کوآپشن ممبر ساجد علی سرپنچ وجیا لکشمی ، ایجوکیشن کمیٹی چیرمین نظیر احمد اساتذہ ، محمد مجیب الدین وغیرہ کے علاوہ اویلائے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
کلواکرتی : بلدیہ آفس پر ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چند ریڈی کی نگرانی میں کمشنر بلدیہ محمد صابر علی نے گاندھی جی کے مجسمہ کو پھول پہناتے ہوئے ترنگا ہند کو بلند کیا جس کے بعد شہر کے تمام اسکوس اور کالجس سرکاری دفاتر اور خانگی دفاتر کے ساتھ ساتھ مختلف چوراہوں پر اور میڈیا سے نمائندوں نے بھی پرچم لہرایا ۔ سب سے آخری میں ٹھیک 9 بجے مقامی ایم آر او شیام سندر نے اپنی آفس تمام عہدیداران کی موجودگی میں پرچم کو بلند کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کے پروگرامس کا اختتام عمل میں لایا ۔
کاغذنگر : کاغذنگر کے گاندھی چوک اور اقبال اردو ہائی اسکول میں شریمتی ودیا وتی میونسپل چیرپرسن نے رسم پرچم کشائی انجام دی ۔
٭٭کاغذنگر کے راجیو گاندھی چوک اور INTUC آفس میں مسٹر سی گنپتی سابقہ ضلع پریشد چیرمین کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی انجام پائی ۔
٭٭کاغذ نگر میونسپلٹی میں مسٹر رمیش بابو انچارج میونسپل کمشنرنے رسم پرچم کشائی انجام دی ۔
٭٭ کاغذنگر کی تلنگانہ ریٹائرڈ ایمپلاپیز اسوسی ایشن میں مسٹر مرلیدھر راؤ پریسیڈنٹ مسٹر یو نارائنا سکریٹری اور جناب مقبول حسین اسوسی ایٹ پریسیڈ۔ٹ کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی عمل میں آئی ۔ کاغذنگر کے انور اردو ہائی اسکول میں جناب عارف الدین صدر مدرس نے رسم پرچم کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر صدر مدرس کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں جناب مقبول حسین ریٹائرڈ میونسپلکمشنر و نائب صدر وقف کمیٹی ضلع عادل آباد ، جناب سردار خان صدر بزم اردو ادب جناب صابر کاغذنگری ڈاکٹر رحیم رامیش نمائندہ سیاست ، جناب انیس احمد FRO جناب آصف علی خان نمائندہ رہنمائے دکن جناب محمد سمیع مہمانان خصوصی تھے ۔ جناب بشیر احمد خانے نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ جناب فریدالدین نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ جناب آصف علی خان کی تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر صدر اور مہمانان خصوصی کے ہاتھوں طلبہ اور طالبات کو انعامات تقسیم کئے گئے ۔
٭٭کاغذنگر کے منڈل آفس میں مسٹر کے سریش تحصیلدار کاغذنگر کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی ۔ کاغذنگر کے پولیس اسٹیشن میں مسٹر کرشنا مورتی سب انسپکٹر آف پولیس اور ڈی ایس پی آفس میں مسٹر چکرورتی ڈی ایس پی کاغذنگر کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی انجام پائی ۔
کورٹلہ : یوم جمہوریہ کے موقع پر مجلس بلدیہ کورٹلہ پر کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی وانی ریڈی تحصیل آفس کورٹلہ پر تحصیلدار مدھوگوڑ سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ پر سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ راج شیکھر راجو ، ٹی آر ایس پارٹی آفس کورٹلہ پر صدر ٹی آر ایس پارٹی انم انیل تلگودیشم پارٹی کورٹلہ آفس پر صدر تلگودیشم پارٹی مانوکا پروین کمار ، ایم آئی ایم آفس کورٹلہ پر صدر ایم آئی ایم کورٹلہ ٹاون جناب محمد رفیع الدین کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا آفس پر سی پی آئی قائد جناب سی ایچ وشواناتھم ، بی جے پی آفس کورٹلہ جناب صدر بھارتیہ جنتا پارٹی ایس وینو ، پریس کلب کوٹرلہ پر صدر پریس کلب کوٹرلہ جناب چندرا شیکھر نے قومی پرچم لہرایا ۔
پداپلی : گورنمنٹ جونئیر کالج میں پرنسپل سید سلیم قومی جھنڈا لہرایا اور خطاب کریتہ وئے کہا کہ آج کے طالب علم کل کے بڑے افسر ہوسکتے ہیں۔ لیکن محنت ضروری ہے ۔ وہ کلکٹر ایس پی یا بہت بڑا لیڈر بن کر قوم کی خدمت کرسکتے ہیں ۔ ڈی ایس پی پولیس آفس میں نلاملا ریڈی ڈی ایس پی نے قومی جھنڈا لہرایا ۔ آر ڈی او آفس میں شری وی ستیہ نارائن ریڈی نے جھنڈا لہرایا ۔
نارائن کھیڑ: نارائن کھیڑ گاندھی چوک پر سابقہ پارلیمنٹ ممبر سریش کمار شٹکار نے ترنگا لہرایا ۔ پولیس اسٹیشن میں سرکل انسپکٹر پولیس سید انایک نے شیو راؤ چوک میں جتیندر شیٹکار نے راجیو چوک میں سریش کمار نے اپا راؤ چوک میں ڈاکٹر وجئے کمار نے کانگریس آفس میں ڈاکٹر سنجیوا ریڈی نے تحصیل آفس میں تحصیلدار محمد انور نے جونئیر کالج میں پرنسپل جی سرینواس نے ڈگری کالج میں اشوک ریڈی نے ترنگا لہرایا ۔