ریاستی چناؤ مودی حکومت پر ریفرنڈم نہیں :رمن سنگھ

رائے پور ۔ 6 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنی چوتھی میعاد جیتنے کے بارے میں پراعتماد رمن سنگھ نے کہا ہے کہ ریاستی چناؤ بھلے ہی آئندہ سال کے لوک سبھا الیکشن پر کچھ اثر ڈالیں لیکن اسے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے بارے میں ریفرنڈم کے طورپر نہیں دیکھا جانا چاہئے ۔ چھتیس گڑھ میں پندرہ سال حکمرانی کرچکے رمن سنگھ نے صدر کانگریس راہول گاندھی کے آنیوالے اسمبلی انتخابات میں اپنی ریاست میں زرعی قرض معاف کردینے کے وعدے کا اثر پڑنے کے امکان کو بھی خارج کردیا اور کہاکہ یہاں کسانوں کو پہلے ہی صفر شرح سود پر قرضے دیئے جارہے ہیں۔