ریاستی و مرکزی حکومتوں کی اسکیمات کا سہ روزہ پروگرام

سدی پیٹ ۔ 28اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی و مرکزی حکومت کے روشناس کردہ اسکیمات کے سہ روزہ پروگرام اطلاعات برائے تعلقات عامہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول سدی پیٹ میں 2ستمبر کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ تفصیلات کے بموجب مشاورتی اجلاس آر ڈی آفس سدی پیٹ میں مسٹر اے متیم ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام محکمہ جات کے عہدیدار و ضلع میدک اسسٹنٹ ڈائرکٹر مسٹر بی رتناکر نے شرکت کی ۔ آر ڈی او سدی پیٹ نے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ 2ستمبر کو منعقدہ پروگرام میں تمام محکمہ جات کا عملہ مدارس کے طلباء و خواتین ( گروپ) صبح 10بجے ریالی نکالی جائے گی ۔ ریالی شہر کے شاہراہوں سے گذرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقدہ نمائش گاہ پہنچ کر قائم شدہ نمائش اسٹال کا مشاہدہ کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس تقریب کا اہم قصد مرکزی و ریاستی حکومت کے فلاحی اسکیمات کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرے گی ۔ آر ڈی او نے بتایا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے روشناس فلاحی اسکیمات کے 40اسٹالس قائم کئے جائیں گے ۔ عوام مشاہدہ کرے گی جس میں قابل ذکر مرکزی حکومت کے متعارف کردہ جن دھن یوجنا ‘ سوچھ بھارت ‘ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ ‘ سنسدادریش گرام میک ان انڈیا و دیگر شامل رہیں گے ۔ آر ڈی او نے پروگرام کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ امتیاز احمد اے ای IIٹاؤن سی آئیسدلو ‘ کمال الدین انچارج پی آر او اور ڈی بالراج موجود تھے ۔