ریاستی و ضلعی سطح پر نمایاں کامیابی

عادل آباد ۔ 23 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل کرنیٹ جونیر کالج محمد بلال کی اطلاع کے بموجب اپنی روایت کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی کرنیٹ جونیر کالج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ اس کالج کی طالبہ پراجی اگروال دختر انیل کمار اگروال نے ایم پی سی گروپ سے 470 کے منجملہ 464 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر نمایاں اور ضلعی سطح پر اول مقام حاصل کیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ پراجی اگراول کی بڑی بہن نے بھی اس کالج سے ریاستی سطح پر ساتواں مقام حاصل کیا تھا اس کے علاوہ سید فیض اللہ شاہ ولد سید خلیل اللہ شاہ نے ایم ای سی گروپس سے 500 کے منجملہ 486 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر نمایاں مقام اور ضلعی سطح پر اول مقام حاصل کیا ۔ علاوہ ازیں ایم پی سی سے یاسمین تبسم 446 (95% ) ، عبدالمنان 440 (94% ) ، تسنیم صدف 432 ( 92% ) ، اشرف خان 431 ( 92% ) نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنی بہترین تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ ایم پی سی اردو میڈیم سے نہیا سمیرین نے 470 کے منجملہ 421 ( 91% ) نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع میں اپنا نمایاں مقام بنایا ۔ بشری دختر امتیاز نے 470 کے منجملہ 419 نشانات حاصل کرتے ہوئے کالج میں اول مقام حاصل کیا ۔ سمیہ پروین 396 ( 90% ) ، مسرت جہاں 394 ( 90% ) نے بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ پرنسپل کرنیٹ جونیر کالج جناب محمد بلال ، کرسپانڈنٹ محمد عبدالمجید ، کالج کے تمام لکچرار اور طلباء کو عادل آباد RIO مسٹر سی ایچ پربھاکر ، جے ایل اسوسی ایشن صدر مسٹر گنیش ، گوتم ماڈل اسکول پرنسپل و دیگر تعلیمی اداروں کے امیدواروں نے امسال تعلیمی بہترین نتائج پر انہیں مبارکباد پیش کیا ۔