ریاستی وزیر کو آشا ورکرز کی یادداشت

کوڑنگل ۔ 21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آشا ورکرز نے اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے گزشتہ روز ریاستی وزیر کو تفصیلی یادداشت پیش کی ۔ تفصیلات کی بموجب ریاستی وزیر بھاری مصنوعات جوپلی کرشنا راؤ نے بیشتر ترقیاتی پروگرامس کے تحت کوڑنگل کا دورہ کیا اس موقع پر منڈل پریسیڈنٹ آشاورکرز سنگم ششی کلا نے وزیر موصوف کو یادداشت حوالے کیا ۔ سابق میں احتجاجی مظاہروں کی تفصیل اور حکومت کی بے حسی ظاہر کی گئی ۔ مسٹر جو پلی کرشنا راؤ نے یادداشت کا جائزہ لیا جاکر عاجلانہ طور پر مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر آشاورکرز کی کثیر تعداد شریک تھی ۔