رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی کی پریس کانفرنس
نارائن کھیڑ ۔ یکم فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے اپنی قیام گاہ نارائن کھیڑ میں منعقد کردہ پریس کانفرنس سے آج مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ 2 فروری کو حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کا دورہ کریں گے۔ ہریش راؤ نے 10 بجے دن ناگل گیدا منڈل کے موضع ازگی میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے 33/11 برقی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ موضع کرس گتی میں 6 کروڑ 46 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی پی ایچ میں دواخانہ 30 بیڈس کا سنگ بنیاد نارائن کھیڑ منڈل کے موضع جوکل میں 8 کروڑ روپئے کی لاگت سے 150 ڈبل بیڈروم گھروں کی تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد کہیر منڈل کے موضع کاماٹی چیرو تانڈا میں ایک کروڑ 2 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والی بی ٹی سڑکوں کے کاموں کا سنگ بنیاد موضع ریالا مڑگو میں ایک کروڑ 5 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی بی ٹی سڑک ابدولا تانڈا کا سنگ بنیاد سرگاپور منڈل کے موضع جملا تانڈا میں ایک کروڑ 5 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی بی ٹی سڑک کا سنگ بنیاد کلہیر منڈل کے موضع لکشمن نائیک تانڈا نے ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی بی ٹی سڑک سنگ بنیاد موضع نلاواگو تا موضع ترکل 2 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کرنے والی بی ٹی سڑک کا سنگ بنیاد موضع بوکس گاؤں میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 33/11 کے وائی برقی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔25 کروڑ روپئے کی لاگت سے نلاواگو پراجیکٹ کی مرمت کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد موضع نلاواگو میں منعقد ہونے والے جلسہ عام سے ہریش راؤ خطاب کریں گے۔ ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ مذکورہ پروگراموں اور جلسہ عام میں شرکت کرکے انہیں کامیاب بنائیں۔