ریاستی سکریٹری محکمہ قبائیلی بہبود کا دورہ اوٹنور

اوٹنور /10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی سکریٹری محکمہ قبائیلی بہبود اسنیہا نے ہاسٹل طلبہ کو مینو کے مطابق غذاء کی فراہمی کی ہدایت دی ۔ انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی پر ہاسٹل عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اسنیہا نے اندرویلی منڈل مستقر کے کستوربا گاندھی بالیکا ودیا لیہ ہاسٹل کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کلاس رومس اور اسٹور روم کا جائزہ لیا ۔ اسنیہا نے طلباء کی صحت ، تعلیم ، مینو کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ عملہ نے ریاستی سکریٹری سے شکایت کی کہ طلبہ کے چاول کو اسپیشل آفیسر اوشاکرن باہر فروخت کر رہے ہیں ۔ عملہ کی تنخواہوں میں اضافہ کے نام پر رقم بھی وصول کی جارہی ہے ۔ ریاستی سکریٹری نے آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ اسپیشل آفیسر اوشا کرن کو فی الفور معطل کرے ۔