ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں کیلئے کستوربا گاندھی کی طالبہ منتخب

یلاریڈی۔/2 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد میں اس ماہ کی 12-13 کو ہونے والے ریاستی سطح کے اتھیلیکٹس انڈر 16 سیکشن میں 200 میٹر دوڑ مقابلہ کیلئے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کستوربا گاندھی اسکول دسویں کی طالبہ سراونتی کا انتخاب عمل میں آیا۔ PET شریمتی وندنا نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ 30 کو ضلع کاماریڈی میں منعقدہ 200میٹر دوڑ مقابلہ میں انڈر 16 کے تحت سراونتی طالبہ نے بہترین مظاہرہ کرنے پر ریاستی سطح کے مقابلہ دوڑ کیلئے منتخب کی گئیں۔ جس پر اسکول پرنسپال ، PET نے طالبہ کو مبارکباد پیش کی۔ منڈل کے بلارم علاقوں میں آٹھویں جماعت کی طالبہ بھارتی متحدہ ضلع سطح کے کھل مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے انتخاب کیا گیا۔ PET نریش ریڈی نے مزید بتایا کہ دو دن قبل بھکنور میں ضلع سطح کے منعقدہ کھیلوں میں انڈر 14 لڑکیوں کے سیکشن کبڈی مقابلہ کیلئے بھارتی کویلاریڈی زون کی طرف سے نمایاں مظاہرہ کیا۔ جس پر عہدیداروں نے طالبہ کو متحدہ ضلع سطح کے مقابلوں کیلئے منتخب کیاگیا۔ طالبہ بھارتی کو علاقہ سابق سرپنچ منجولا، منڈل پریشد رکن پربھوگوڑ، صدر مدرس شیوانے مبارکباد دی۔