ریاستی سطح کے مقابلہ میں سمیرہ بیگم کو انعام اول

محبوب نگر ۔30ڈسمبر ( ای میل ) شیخ شجاعت علی لکچرر ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب کنزیومر کلب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی تحریری اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس کا عنوان ’’ محفوظ اور سمت بخش غذا اور آمیزش غذا کی روک تھام‘‘ تھا ۔ جس میں ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر کے بی کام اردو میڈیم طلبہ کا نمایاں مظاہرہ رہا ۔ ضلعی اور ریاستی سطح کے تحریری مقابلہ میںطلبہ سمیرہ بیگم ولد سید صابر سال دوم نے انعام اول حاصل کرتے ہوئے جملہ 10,000/-( دس ہزار روپئے ) نقد انعام حاصل کیا ۔ اسی طرح دیگر طلبہ نے بھی تحریری و تقریری مقابلہ جات میں نمایاں مظاہرہ کیا جس کی تفصیل ذیل میں بیان کی گئی ہے ۔ انعام دوم تحریر‘ عالمہ جبین بنت محمد قادر ‘ انعام سوم تحریر ‘ ملیکہ بیگم بنت محمد غوث محی الدین ‘ انعام اول تقریر‘ میر فاروق علی ولد میر ابا علی ‘ انعام دوم تقریر‘ سید محمد حسینی ولد سید خواجہ زین العابدین حسینی ‘ انعام سوم تقریر‘ عائیشہ سلطانہ بنت محمد رفیع الدین ۔اس طرح تمام طلبہ نے جملہ 20,000/- کے نقد انعامات حاصل کئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ‘ جناب وزیر وائس پرنسپل ‘ مسٹر ایم وجئے کمانچار ڈپارٹمنٹ کامرس اور اساتذہ اکرام شیخ شجاعت علی ‘ شریفہ مریم ‘ شاہ جہاں بیگم ‘ محمد عارف ‘ ناگراج ‘ سریش ‘ انیتا ‘ وشنوی ‘ شنکر اور تمام طلبہ کالج نے مبارکباد پیش کی ۔