ریاستی زرعی ڈائرکٹر کو تہنیت

یلاریڈی /10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی زرعی کمیٹی ڈائرکٹر کی حیثیت سے منتخب ہونے والے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے انڈور گرام پنچایت حدود میں ویکنم پلی سے تعلق رکھنے والے گنگاریڈی کو گرام پنچایت ارکان نے زبردست تہنیت پیش کی ۔ تنگاریڈی کو شال پوشی کرتے ہوئے ایم پی پی اوشماں پنچایت ارکان نے تہنیت پیش کی ریاستی سطح کی کمیٹی میں ہماری پنچایت کا فرد منتخب ہونے پر بڑی فخر کی بات کیا ۔ اس موقع پر انڈور سرپنچ راجامنی اور نائب سرپنچ ارکان موجود تھے ۔