ریاستی حکومت کی کارکردگی سے عوام ناراض

بلدیہ بودھن کا ماہانہ اجلاس ، ارکان بلدیہ کی مخاطبت
بودھن /30 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا کی صدارت میں آج بلدیہ بودھن کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی ارکان بلدیہ نے بودھن شہر میں جاری فوڈ سیکوریٹی کارڈس کی اجرائی کیلئے طلب کی گئی درخواستوں کی سطح کے کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ بلدی حلقہ نمبر ایک کے رکن بلدیہ اطہر احمد نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بودھن کی عوام علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد عوام مطمین ہونے کے بجائے نئی حکومت کی جانب سے آئے دن گھروں کے سروے اور راشن و وظائف کی اجرائی کیلئے گھر گھر تنقیح کرنے کے کاموں پر حکومت کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ بلدی حلقہ نمبر 7 کے رکن میر نظیر علی نے بتایا کہ ان کے بلدی حلقہ کے تقریباً 75 فیصد درخواستیں لاپتہ ہوگئے ۔ ایک رکن بلدیہ نے کہا کہ درخواست گذار کو رسائد جاری کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی لیکن یہاں بودھن کے کسی بھی درخواست گذار کو رسید جاری نہیں کی گئی ۔ اس ضمن میں تحصیلدار یا RDO سے نمائندگی کرنا چاہو تو وہ کبھی بھی اپنی نشست پر موجود نہیں رہتے چیرمین بلدیہ نے کہا کہ مستحق افراد کو حکومت کی اسکیمات سے فائدہ پہونچانے اور غیر مستحق افراد کے راشن کارڈس منسوخ کرنے ازسر نو سروے و دیگر عصری ضابطوں کے تحت غیر مستحق کو اسکیمات سے علحدہ کرنے کیلئے سروے و دیگر تنقیح کے کام انجام دئے جارہے ہیں ۔ بلدی حلقہ نمبر 12 میں ایک مسلم شخص کا گھر بغیر کسی نوٹس کے منہدم کئے جانے پر ٹی آر ایس قائد شرف الدین نے سخت احتجاج کیا ۔ نظیر علی نے انکشاف کیا کہ بلڈنگ انسپکٹر نے مسلم شخص شیخ ذاکر کا گھر منہدم کرنے سے قبل مالک مکان سے پانچ ہزار روپئے رشوت طلب کیا تھا ۔ ذاکر معاشی مجبوری کے تحت بلڈنگ انسپکٹر بھوپتی کو رقم دینے سے معذرت چاہی تھی ۔ صدرنشین بلدیہ نے مسلم ارکان بلدیہ کی جانب سے ذاکر کے مکان کی انہدامی کارروائی پر احتجاج جاری رکھنے پر مسٹر ایلیا نے بلڈنگ انسپکٹر کی خدمات حکومت کو واپس کرنے کا اعلان کیا ۔ ایجنڈے میں شامل مسلخ کو دیگر کاروباری افراد کو کرائے پر دینے کی تجویز پیش کی بلدی حلقہ نمبر 35 کی رکنی بلدیہ شبانہ بیگم نے ان کے بلدی حلقہ میں پانی کی عدم سربراہی پر احتجاج کرتے ہوئے سہ نشین تک پہونچ گئی ۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ پرساد راؤ بھی موجود تھے ۔ آج کے اجلاس میں اعجاز خان بیدر ضلع دامودھر، راشد اور دیگر نے مباحثہ میں حصہ لیا ۔
٭٭٭