ریاستی حکومت کی جانب سے نلگنڈہ میں ایمسیٹ کی فری کوچنگ

نلگنڈہ۔ 30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید اویس قادری پروگرام کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ کے شعبہ محکمہ تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (CEDM) نظام کالج حیدرآباد کی جانب سے ضلع نلگنڈہ کے اقلیتی طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ ایمسیٹ2015ء انجینئرنگ اور میڈیسن کی مفت کوچنگ کا گورنمنٹ گرلز جونیر کالج، نلگنڈہ میں 8-4-2015 تا 8-5-2015 اہتمام کیا گیا ہے۔ کوچنگ کیلئے نارائنا، چیتنیا اور دیگر کالجوں سے ایسی تجربہ کار فیکلٹی کو لیا جارہا ہے۔ جن کو ایمسیٹ کی کوچنگ کا کافی تجربہ ہے۔ مفت کوچنگ کے خواہشمند طلبہ آن لائن اپلیکیشن کی زیراکس اور 2 پاسپورٹ سائز فوٹو کے کوچنگ کا فارم داخل کریں۔ دیگر تفصیلات کے لئے سیل نمبر 8978431730 پر پروگرام کوآرڈینیٹر سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ فارمس کے لئے نلگنڈہ میں بابو اسٹورس، مریال گوڑہ میں جناب فہیم الدین ریحان ٹریڈرس، مریال گوڑہ فون نمبر 9059802783، سریاپیٹ جناب احمد فصیح الدین ٹیچر 9985142676، دیورکنڈہ جناب قدر اللہ ٹیچر9848177432 اور کوچنگ سنٹر پر حاصل کرسکتے ہیں۔ اولیاء طلبہ سے گزارش ہے کہ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں۔