ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کیلئے فلاحی اسکیمات روشناس

ورنگل میں جشن جمہوریہ تقریب سے ضلع کلکٹر امراپالی کا خطاب
ورنگل /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر ورنگل محترمہ امراپالی کاٹا پولیس پریڈ گراؤنڈ میں جشن یوم جمہوریہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی ایک تحریکات ، جدوجہد کے بعد سال 2014 جون کی 2 تاریخ نئی ریاست تلنگانہ کا وجود عمل میں آیا ۔بعد ازاں 11 اکٹوبر 2016 جدید اضلاع کی تشکیل میں ورنگل اربن ضلع کا قیام عمل میں آیا ۔ ریاستی حکومت حیدرآباد کے بعد ورنگل کی ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔ ورنگل شہر کی ترقی کیلئے 70 کیلومیٹر آوٹررنگ روڈ 650 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی ۔ شہر کے مسلم ایریا میں مقیم شہریوں کیلئے 450 کروڑ سے تین مقامات پر 2784 مکانات سے تعمیر کی جائے گی ۔ شہر کے مسلم ایریا میں مقیم شہریوں کیلئے 450کروڑ سے تین مقامات پر 2784 مکانات کی منظوری عمل میں لائی گئی جن میں سے 1504 مکانات کی تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا ۔ ضلع کے دیہی مقامات 34 گراموں میں 1285 ڈبل بیڈروم کو منظوری دی گئی ۔ تاریخی شہر ورنگل کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے اسمارٹ سٹی ، ہریٹیج سٹی کی لسٹ میں ورنگل کو شامل کیا گیا ۔ شہر کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت سالانہ 300 کروڑ کی امداد دی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے امرت اسکیم کے تحت 500 کروڑ ، ہردے اسکیم کے تحت 40 کروڑ اور اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت آنے والے تین سالوں میں 2750 کروڑ سے شہر ورنگل میں کئی ایک ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔ مرکزی حکومت کی سوچھ بھارت پروگرام کے تحت شہر ورنگل اور اطراف دیہاتوں میں سو فیصدی بیت الخلاؤں کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او ڈی ایف کے تحت مرکزی سطح پر ورنگل کو 17 واں مقام حاصل ہے جبکہ ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل ہوچکا ۔ اب تک شہر ورنگل کو 4 قومی ایوارڈ سے ملے ہیں اور سوچھ سرویکشن کے تحت 28 رینک حاصل کرچکی۔ ورنگل ضلع میں 685 تالابوں کے منجملہ 460 تالابوں کو سوچھ مشن کاکتیہ کے تحت ترقی دی گئی ہے ۔ مشن بھگیرتا کے تحت 1045 کروڑ سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔ ورنگل شہر کو ایجوکیشن ہب بنایا جارہا ہے ۔ کالوجی ہیلت یونیورسٹی کیلئے 20 کروڑ منظور ہوچکے ہیں ۔ اگریکلچرل کالج حیدرآباد پبلک اسکول ویٹنری کالج سینک اسکول منظوری عمل میں آئی ۔ کلیانی لکشمی کے تحت 3501 غریب لڑکیوں کی شادیوں میں 19.48 کروڑ شادی مبارک اسکیم کے تحت 804 جوڑوں میں 4.77 کروڑ کی امداد دی گئی علاوہ اس کے ڈبل بیڈروم ، دیہی روزگار اسکیم برقی کی سربراہی ، اراضی ریکارڈ اور دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ ضلع کلکٹر 9 بجے پریڈ گراؤنڈ پر ترنگا لہرایا ۔ کمشنر سٹی پولیس بی سدھیر بابو کے ساتھ پریڈ کی سلامی کی ۔ شہر کے مختلف مدارس کے بچوں نے شناختی پروگرام پیش کئے بعد ازاں مختلف محکمہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو ایوارڈ دئے گئے ۔