آرمور میں سابق اسپیکر اسمبلی سریش ریڈی کا بیان
آرمور ۔ 26اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق اسپیکر اسمبلی سریش ریڈی نے آج آرمور کا دورہ کیا جس پر کانگریس ضلعی صدر مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کی قیادت میں ان کا بائیک ریالی کے ذریعہ خیرمقدم کیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے آرمور کے مامڈپلی دیہات پہنچ کر مسلمانان مامڈپلی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرمور منڈل صدر مائناریٹی کی نگرانی میں سابق اسپیکر سریش ریڈی سمیر احمد ضلعی صدر کانگریس ماائناریٹی اور نومنتخبہ اسٹیٹ کنوینر مائناریٹی کانگریس عثمان علی حضرمی کی گلپوشی انجام دی گئی ۔ اس موقع پر اسپیکر سریش ریڈی نے مخاطب کرتیہ وئے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہے جس کے ذریعہ مسلم مائناریٹیز بلکہ تمام طبقات کیلئے بہترین ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ۔ کانگریس پارٹی نے مسلمانوں کو 4فیصد تحفظات پر عمل آوری کی لیکن ٹی آر ایس حکومت مائناریٹیز کو 12فیصد تحفظات کا انتخابی منشور میں جھانسہ دے کر اقتدار حاصل کرلیا لیکن اپنے دور اقتدار کے دو سال گزر جانے کے باوجود 12فیصد تحفظات پر عمل نہیں کررہی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ مائناریٹیز کو تحفظات پہنچانے میں کھلا دل نہیں رکھتی ۔ بتایا کہ ہماری پارٹی مائناریٹیز کے ساتھ ہے اور انکے مسائل کی عمل آوری کیلئے پورا ساتھ دے گی ۔ اس موقع پر سریش ریڈی ‘ سمیر احمد ‘ عثمان علی حضرمی ‘ محمد معین کانگریس منڈل صدر ‘ سید عتیق ٹاؤن صدر آرمور کے علاوہ کانگریس قائدین محمد حبیب الدین ‘ گنگا موہن چکرو ‘ کانگریس میونسپل فلور لیڈر محمود علی کے علاوہ مامڈپلی ‘ آرمور پرکٹ کے مسلم حضرات و کانگریس کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔