سرپور ٹاؤن۔ 24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی تلنگانہ حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ یہ بات اسٹیٹ نائب صدر مہاجنا سوشلسٹ پارٹی محمد رضی حیدر نے کہی۔ محمد رضی حیدر اور ضلع اوقاف نائب صدر محمد مقبول حسین کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایس پی نائب صدر محمد رضی حیدر نے کہا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت مسلم اقلیت کے مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے وعدوں کی تکمیل کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران کسانوں کو ایک لاکھ روپئے قرض کی معافی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ہنوز مکمل قرض کی معافی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر تلنگانہ حکومت مسلم اقلیت کی ترقی چاہتی ہے تو انہیں 12 فیصد تحفظات دے۔