جگتیال میں کانگریس کا مہا دھرنا ، رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی اور دیگر کا خطاب
جگتیال27؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں کانگریس پارٹی کی جانب سے جگتیال رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کی قیادت میں انکی قیام گاہ سے پیدل ریالی تحصیل چوراستہ پہنچ کر احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا ۔ جس میں مقامی کونسلرس ،سرپچوں ،ایم پی ٹی سی ، ZPTC،جن کا کانگریس پارٹی سے تعلق ہے ۔ انہوں نے بھی ریاستی تلنگانہ حکومت کے لئے جارہے اقدام وارڈ ممبر س کے تحت سرپنچ کا انتخاب نہ کیا جائے ،جس سے غریب عوام اور غریب افراد جسکو سیاست سے دلچسپی ہے وہ شخص وارڈ ممبر س کو خرید و فروخت نہیں کرسکتا ریاست تلنگانہ حکومت کے خلاف تمام کانگریس سیاسی قائیدین نے الزام لگایا ہے۔ کے ٹی آر ایس حکومت نئے نئے قوانین بنارہی ہے۔مہمان خصوصی جگتیال رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 1981میں ٹی انجیاء نے ریاست کے چیف منسٹر نے عوامی سونچ کے مطابق انہوں نے سرپنچوں کے راست انتخابات کروانے کیلئے اقدامات کئے جو عوام کے حق میں اچھا فیصلہ رہا ،جو آج تک چلے آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرام پنچایتوں کی طاقت اور مسائل اتنے اہم ہے مرکزی حکومت کے تمام اسکیمات سو فیصد گرا م پنچایت کے حق میں دئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی راجیو گاندھی نے اپنے دور حکومت میں قانون 74کے تحت گرام پنچایت اور منڈل پریشد ،ضلع پریشد، کے متعلق دوراندیشی کو مددے نظر رکھتے ہوئے 13 فائننس ،14فائیننس ، EGSاسکیم ، کو روب عمل لایا اسکے تحت کروڑوں کا بجٹ مختص کیا گیا انکی خدمات نا قابل فراموش ہے۔ ریاستی تلنگانہ حکومت کے چیف منسٹر کے سی آر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد سے تین سالہ دور میں گرام پنچایتوں ،منڈل پریشد ،ضلع پریشد، میں ریاست بھرمیں ریاستی فینانس ڈپارٹمنٹ سے ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت گرام پنچایتوں میں زندگی گذارنے والے عوام کو سہولیات پنچانے کی ضرورت ہے۔ گرام پنچایتوں کو ریاستی بجٹ، برقی بلس، پینے کا پانی کی سہولیات کی بلس حکومت کی ذمہ داری ہے۔ افسوس کی بات یہ تمام ذمہ داریاں گرام پنچایتوں کو ریاستی حکومت سونپی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت گرام پنچایت سرپنچوں کے انتخاب کیلئے وارڑ ممبرس سے کروانے کی کوشش کی جارہی دہی عوام کیلئے بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکو مت پر الزام لگایا ہے ۔ حکومت نے سرپنچوں کے انتخابات کیلئے سب کمیٹی ڈالی ہے افسوس کی بات یہ کمیٹی کسی بھی علاقے کا دورہ نہیں کی چیف منسٹر کے قریب بیٹھ کر کے سی آر کے سونچ اور اختیارات سے عملی میدان میں یہ سب کمیٹی کام کررہی ہے۔ ریاستی تلنگانہ حکومت عوام کے حق میں اپنے نظریات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بلدیہ چیر پرسن ٹی وجیہ لکشمی ، وائس چیرمین محمد سراج الدین منصور، بنڈا شنکر ، ایلاریڈی ، سرالادیوی ،ماناسا ایم پی پی، کونڈا سرنیواس سرپنچ ٹی آر نگر، محمد منو رائیکل، رمیش بابو، نے مخاطب کیا جلسہ کی کاروائی دامدھر راو سابقہ مارکٹ کمیٹی چیرمین کی ۔ اس موقع پر خواجہ سمع الدین اظہر ،مکثر علی نہال، خواجہ کمال الدین، محمد مشتاق احمدموظف آر ٹی سی ڈپارٹمنٹ، اور دیگر موجود تھے۔