ریاستی حکومت تعلیمی فروغ کیلئے کوشاں:اندرا کرن ریڈی

نظام آباد:3 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر انڈومنٹ مسٹر اندرا کرن ریڈی نے نظام آباد خانگی انگلش میڈیم اسکول کے نئے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت تعلیمی فروغ کیلئے کوشاں ہے اور حکومت کے قیام کے بعد سے تعلیمی فروغ کے اقدامات کرتے ہوئے کے جی تا پی جی مفت تعلیم فراہم کیلئے ہر منڈل میں ایک ماڈل اسکول کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہر منڈل میں نیا اسکول قائم کیا جائیگا ۔بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت کی فراہمی کی غرض سے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ ملزمین کی تقسیم کے بعد اندرون 4ماہ ملازمت کی بھرتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ مرکزی حکومت سے خواہش کی کہ تلنگانہ ہائی کورٹ کا فوری قیام عمل میں لائیں۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو تلنگانہ ہائی کورٹ کے قیام کیلئے بے حد فکر مند ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اس مسئلہ کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ پدا پلی ۔ نظام آباد ریلوے لائن کی تکمیل کے بعد ضلع کی ترقی تیزی کے ساتھ ہوگی ۔ اس موقع پر مئیر نظام آباد آکولہ سجات، سابق رکن پارلیمنٹ رنگاریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔