بھیمگل 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بالکنڈہ حلقہ اسمبلی کے رکن اسمبلی و مشن بھگیرتا کے وائس چیرمین ویمولا پرشانت ریڈی نے اپنی حلف برداری کے دو سال کی تکمیل پر پوچم پاڈ پراجکٹ گیسٹ ہاؤز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انھوں نے کہاکہ دو سال پہلے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے جس بھروسے سے مجھے ٹکٹ دیا تھا اور عوام نے اعتماد کرتے ہوئے مجھے بھاری اکثریت سے منتخب کیا تھا میں بالکنڈہ حلقہ اسمبلی کے عوام اور چیف منسٹر کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے خاندان کو پھر سے سیاسی زندگی میں کچھ کرنے کا موقع دیا۔ حلقہ اسمبلی بالکنڈہ کو مثالی حلقہ بنانے کی بھرپور کوشش کررہا ہوں۔ ان دو سالوں میں بہت سارے ترقیاتی کام انجام دیئے گئے۔ زراعت کے میدان میں تقریباً 4.25 کروڑ روپئے لال جوار کسانوں کو ادا کئے گئے جبکہ ہلدی پارک کے قیام کے لئے 20 کروڑ روپئے منظور کروائے گئے۔ اسی طرح کسانوں کو سبسیڈی پر ٹراکٹر خریدی کے لئے 3 کروڑ روپئے سے 68 افراد کو سبسیڈی فراہم کی گئی۔ اسی طرح مارکٹ کمیٹی کمرپلی، مارکٹ کمیٹی ویلپور، مارکٹ گودام بالکنڈہ ، مارکٹ گوام ویلپور، کمرپلی، مورتاڑ، بھیمگل میں کسانوں کی قرض معافی کے علاوہ انھیں سبسیڈی فراہم کی گئی۔ اس طرح شعبہ زراعت میں جملہ دو برسوں میں 312.92 کروڑ روپئے منظور کروائے گئے۔ اسی طرح پینے کے پانی کی سربراہی میں مشن کاکتیہ، گئوپوڈ جینا واگو کمرپلی، نواب لفٹ اریگیشن، کمرپلی لفٹ ایریگیشن، ککنور لفٹ اریگیشن، بھیمگل چیک ڈیم و دیگر کے لئے 113.69 کروڑ منظور کروائے گئے۔ اسی طرح گوداوری پشکرالو کے لئے پوچم پاڈ گیسٹ ہاؤز کے لئے ساول گھاٹ گیسٹ ہاؤز، کمریال گھاٹ گیسٹ ہاؤز و دیگر کے لئے جملہ 9.44 کروڑ روپئے منظور کروائے گئے۔ اسی طرح بجلی کے لئے ٹرانسفارمر کے لئے جملہ 22.50 کروڑ روپئے منظور کروائے گئے۔ اسی طرح پنچایت راج محکمہ سے بی ٹی روڈ، نئی سڑک، ویلپور، بچلانڈ کوڑا، رامنا پیٹ، سی سی روڈ، گرام پنچایت و دیگر کے لئے جملہ 60.17 کروڑ روپئے منظور کروائے گئے۔ اسی طرح سڑک اور دیگر مرمتی کاموں کے لئے جملہ79.20 کروڑ روپئے منظور کروائے گئے۔ اسی طرح ایم پی، ایم ایل اے،ایم ایل سی فنڈس کے ذریعہ جملہ 3.48 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے مختلف کام مہیلا بھون، کمیونٹی بھون، سی سی روڈ کے کام انجام دیئے۔ اس موقع پر انھوں نے اخباری نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پرکاش گوڑ اور دیگر قائدین موجود تھے۔