ریاستی حکومتوں کی قلیتوں او رپسماندہ طبقات کی نعشوں کے ساتھ حکمرانی ۔کارپوریٹ طبقہ کی خوشامدی‘ آلیر اور بھوپال انکاونٹروس اس کا ثبوت۔ پروفیسر جی لکشمن ۔تلنگانہ و آندھرا سیول لبرٹیز کمیٹی کا شدید ردعمل

آندھرا پردیش او رتلنگانہ سیول لبرٹیز کمیٹی نے ملکان گیری اور بھوپال انکاونٹر پر مرکز ی او رریاستی حکومتوں کو اپنی شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ حکومتیں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی نعشو ں پر حکمرانی کرنا چاہتی ہیں تاکہ کارپوریٹ طبقے کی خوشنودی حاصل کی جاسکے۔

آج یہاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے ریاستی صدر سیول لبر ٹیز پروفیسر جی لکشمن نے کہاکہ آلیر انکاونٹر کے بعد ملکان گیری اور بھوپال انکاونٹرسے یہ بات ثابت ہوگئی ہے ریاستی حکومتیں انکاونٹر کے نام پر معصوم اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے لوگو ں کا خون بہار ہے ہیں۔

پروفیسر جی لکشمن نے آندھرا اور اڑیسہ سرحد کے ملکان گیری علاقے میں ماؤسٹوں سے مدبھیڑ کے نام پر تیس سے زائد افراد کو گرے ہانڈس کی ٹیم نے ہلاک کردیا جس میں پندرہ خواتین او رلڑکیاں ہیں جن کی عمرپندرہ سال سے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملکان گیری کا انکاونٹر کا واقعہ فرضی اور ایک سونچھی سمجھی سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرے ہانڈس کی غیرقانونی پولیس دستہ ہے جو حکومت کے اشاروں پر قبائیلی علاقوں میں ماؤسٹوں کے نام پر معصوم قبائیلوں کا قتل عام کرتا ہے ۔

انہوں نے مذکورہ دستے پر امتناع عائد کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔انہوں نے کہاکہ اگر ملکان گیری کا واقعہ حقیقت میں انکاونٹر ہوتا قبائیلی عورتوں کے سر او رپیر دھڑ سے الگ نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے انہیں گرفتار کرکے ان پر تھرڈ ڈگری استعمال کیا گیا اور اس کے بعد انہیں قتل کرکے ان کے سرپیر کاٹے گئے بعد میں مردوں پر گولیاں چلاکر انکاونٹر کاڈرامہ کیاگیا۔ پروفیسر جی لکشمن نے کہاکہ آندھرا کے چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ لیتے وقت بھی چندر�آبابو نائیڈو نے ماؤسٹوں کے نام پر بے قصوروں کاہلاک کی تھا۔

نائب صدر وی راگھوناتھ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی ایماء پر آلیر سے ملکان گیری اور بھوپال تک انکاونٹر کے نام پر بے قصور لوگوں کے قتل کاکام کیاجارہا ہے۔

آلیر سے لے کر ملکان گیری اور بھوپال تک کے تمام انکاونٹرس کی عدالتی تحقیقات کی جانی چاہئے تاکہ حقائق کومنظر عام پر لایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ قومی سیول لبرٹیز کمیٹی کی ایک ٹیم 9اور 10نومبر کو مدھیہ پردیش روانہ ہوگی جہاں پر وہ بھوپال فرضی انکاونٹر کی تحقیقات کرتے ہوئے حقیقت سے آگاہی رپورٹ تیار کرکے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میںآلیرانکاونٹر پر بھی ہم نے تحقیقات کرتے ہوئے اسی فرضی قراردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی او رریاستی حکومتیں بالخصوص تلنگانہ اور آندھرا میں دہشت گردی اور نکسلزم کے نام پر بے قصور افراد کے خون بہانے کاسلسلہ اب ختم ہوناچاہئے۔

انہوں نے ماؤسٹ لیڈر رام کرشنا( آر کے) کو عدالت میں پیش کرنے اور ملکان گیری انکاونٹر کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ این نارائن راؤ جنرل سکریٹری‘ پی ایم راجو سٹی پریسڈنٹ ‘ محمداسمعیل سکریٹری گریٹر حیدرآباد کمیٹی‘ ٹی لکشمن سٹی نائب صدر بھی اس موقع پر موجودتھے۔